7 اشعار

کسی دن تمہیں یاد کرتے ہوئے میں

Kisi din tumhein yaad karte hue main

کسی دن تمہیں یاد کرتے ہوئے میںچلا جاؤں گا اس جہاں کے کنارے

محبت بھرے آسماں کے کنارےپرندے مرے ساتھ جائیں گے شاید

بہت دیر تک گیت گائیں گے شایدمگر تم کوئی گیت سنتی نہیں ہو

کسی کے لیے پھول چنتی نہیں ہواندھیرے میں کچھ یاد کرتی نہیں ہو

مرے راستے سے گزرتی نہیں ہوتمہیں ایک دن میں ستارہ بنا کے

سمندر کا شاید کنارا بنا کےشب و روز پانی پہ چلتا رہوں گا

ستارے کی آنکھوں میں جلتا رہوں گا

— زیشان ساحل