5 اشعار

دل بجھنے لگا آتش رخسار کے ہوتے

Dil bujhne laga aatish-e-rukhsaar ke hote

دل بجھنے لگا آتش رخسار کے ہوتے

«دل بجھنے لگا آتش رخسار کے ہوتے» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

دل بجھنے لگا آتش رخسار کے ہوتےتنہا نظر آتے ہیں غم یار کے ہوتے

کیوں بدلے ہوئے ہیں نگۂ ناز کے اندازاپنوں پہ بھی اٹھ جاتی ہے اغیار کے ہوتے

ویراں ہے نظر میری ترے رخ کے مقابلآوارہ ہیں غم کوچۂ دل دار کے ہوتے

اک یہ بھی ادائے دل آشفتہ سراں تھیبیٹھے نہ کہیں سایۂ دیوار کے ہوتے

جینا ہے تو جی لیں گے بہر طور دوانےکس بات کا غم ہے رسن و دار کے ہوتے

— زہرا نگاہ