4 اشعار

ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیں

Ek tera gham jis ko raah-e-moatabar jaanen

ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیںاس سفر میں ہم کس کو اپنا ہم سفر جانیں

جس سے کچھ نہ کہہ پائیں جان گفتگو ٹھہرےجس سے کم ملیں اس کو سب سے بیشتر جانیں

اپنا عکس بھی اکثر ساتھ چھوڑ جاتا ہےیہ مآل خود بینی کاش شیشہ گر جانیں

تار تار کر ڈالیں صبر و ضبط کا دامنزخم زخم دکھلا دیں ظرف چارہ گر جانیں

— زہرا نگاہ