5 اشعار

جنون اولیں شائستگی تھی

Junoon-e-awwaleen shaaistagi thi

جنون اولیں شائستگی تھی

«جنون اولیں شائستگی تھی» زہرا نگاہ کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

جنون اولیں شائستگی تھیوہی پہلی محبت آخری تھی

جہاں ہم پھر سے بسنا چاہتے تھےوہ بستی ہو کے دنیا ہو چکی تھی

کشادہ تھے بہت بازوئے وحشتیہ زنجیر خرد الجھی ہوئی تھی

کبھی ہر لفظ کے سو سو معانیکبھی پوری کہانی ان کہی تھی

سحر آغاز شب اتمام حجتعجب زہراؔ کی وضع زندگی تھی

— زہرا نگاہ