کریسنٹ کی آواز میں
آنکھوں میں جم گئے ہیں نشاں، کیسی بھاپ کے!
کلام: سعید شارق · محفل: دل میں اُترے نہ اُداسی سے بھری کہلائے سعید شارق · 2026-02-05
«آنکھوں میں جم گئے ہیں نشاں، کیسی بھاپ کے!» سعید شارق کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل میں اُترے نہ اُداسی سے بھری کہلائے سعید شارق» میں 5 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔
آنکھوں میں جم گئے ہیں نشاں، کیسی بھاپ کے!نابینا ہو گیا ہوں تری آگ تاپ کے
دستک، سکوت، چیخ، صدا، شور، بازگشتکیا کیا ہیں نام اب ترے قدموں کی چاپ کے!