7 اشعار

دل ہے بڑی خوشی سے اسے پامال کر

Dil hai badi khushi se use pamal kar

دل ہے بڑی خوشی سے اسے پامال کر

«دل ہے بڑی خوشی سے اسے پامال کر» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے رابعہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ ہے۔

دل ہے بڑی خوشی سے اسے پامال کرلیکن ترے نثار ذرا دیکھ بھال کر

اتنا تو دل فریب نہ تھا دام زندگیلے آئے اعتبار کے سانچے میں ڈھال کر

ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھناپھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر

اے دوست تیری زلف پریشاں کی خیر ہومیری تباہیوں کا نہ اتنا خیال کر

آیا ہوں یوں بچا کے حوادث سے زیست کولاتے ہیں جیسے کوہ سے چشمہ نکال کر

تھوڑے سے فاصلے میں بھی حائل ہیں لغزشیںساقی سنبھال کر مرے ساقی سنبھال کر

ہم سے عدمؔ چھپاؤ تو خود بھی نہ پی سکورکھا ہے تم نے کچھ تو صراحی میں ڈال کر

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں