8 اشعار

ایک نامقبول قربانی ہوں میں

Ek na-maqbool qurbani hoon main

ایک نامقبول قربانی ہوں میں

«ایک نامقبول قربانی ہوں میں» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے نایاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

ایک نامقبول قربانی ہوں میںسرپھری الفت میں لا ثانی ہوں میں

میں چلا جاتا ہوں واں تکلیف سےوہ سمجھتے ہیں کہ لا ثانی ہوں میں

کان دھرتے ہی نہیں وہ بات پرکب سے مصروف ثنا خوانی ہوں میں

زندگی ہے اک کرائے کی خوشیسوکھتے تالاب کا پانی ہوں میں

مجھ سے بڑھ کر کیا کوئی ہوگا امیرقیمتی ورثے کی ارزانی ہوں میں

چاندنی راتوں میں یاروں کے بغیرچاندنی راتوں کی ویرانی ہوں میں

کہنا سننا ان سے مجھ کو کچھ نہیںصرف اک تمہید طولانی ہوں میں

مجھ کو پچھتانا نہیں آتا عدمؔایک دولت مند نادانی ہوں میں

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں