10 اشعار

رقص کرتا ہوں جام پیتا ہوں

Raqs karta hoon jaam peeta hoon

رقص کرتا ہوں جام پیتا ہوں

«رقص کرتا ہوں جام پیتا ہوں» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

رقص کرتا ہوں جام پیتا ہوںعام ملتی ہے عام پیتا ہوں

جھوٹ میں نے کبھی نہیں بولازاہدان کرام پیتا ہوں

رخ ہے پر نور تو تعجب کیابادۂ لالہ فام پیتا ہوں

اتنی تیزی بھی کیا پلانے میںآبگینے کو تھام پیتا ہوں

کام بھی اک نماز ہے میریختم کرتے ہی کام پیتا ہوں

تیرے ہاتھوں سے کس کو ملتی ہے؟میرے ماہ تمام پیتا ہوں

زندگی کا سفر ہی ایسا ہےدم بدم گام گام پیتا ہوں

مجھ کو مے سے بڑی محبت ہےمیں بصد احترام پیتا ہوں

مے مرے ہونٹ چوم لیتی ہےلے کے جب تیرا نام پیتا ہوں

شیخ و مفتی عدمؔ جب آ جائیںبن کے ان کا امام پیتا ہوں

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں