7 اشعار

اِس کو کہتے ھیں اچانک ھوش میں آنے کا نام

Is ko kehte hain achaanak hosh mein aane ka naam

اِس کو کہتے ھیں اچانک ھوش میں آنے کا نام

«اِس کو کہتے ھیں اچانک ھوش میں آنے کا نام» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

اِس کو کہتے ھیں اچانک ھوش میں آنے کا نامرکھ دیا دانِشکَدہ، رِندوں نے مَیخانے کا نام

حُور ھے، رعنائیِ نسواں کا اک نقلی لِباسخُلد ھے، زاھِد کے دانِستَہ بہک جانے کا نام

آپ پر بھی وار ھو دل کا، تو پُوچھیں آپ سےعِشق بیماری کا غلبہ ھیکہ افسانے کا نام

بے رُخی کیا ھے؟ لگاوٹ تیز کرنے کا عَملدِلبری کیا ھے؟ مُکمل طوق پہنانے کا نام

زندگی ھے، دُوسروں کے حُکم پر مرنے کا جَشنموت ھے، اپنی رضا مندی سے مرجانے کا نام

آگہی کیا ھے؟ مُسَلسَل خُود فَریبی کا چَلنروشنی کیا ھے؟ فریبِ مُستقل کھانے کا نام

ھیں عَدمؔ کے ذِکر پر، کیوں آپ اِتنے پُر غَضَبشَمع کے ھَمراہ، آ جاتا ھے پَروانے کا نام

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں