5 اشعار

مجھے حضور کچھ ایسا گمان پڑتا ہے

Mujhe huzoor kuch aisa gumaan padta hai

مجھے حضور کچھ ایسا گمان پڑتا ہے

«مجھے حضور کچھ ایسا گمان پڑتا ہے» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

مجھے حضور کچھ ایسا گمان پڑتا ہے​نگاہ سے بھی بدن پر نشان پڑتا ہے​

حرم کا عزم پنپتا نظر نہیں اتا​کہ راستے میں صنم کا مکان پڑتا ہے​

فقیہ شہر کو جب کوئی مشغلہ نہ ملے​تو نیک بخت گلے میرے آن پڑتا ہے​

ہمیں خبر ہے حصول مراد سے پہلے​خراب ہونا بھی اے مہربان پڑتا ہے​

عدم نشیمن دل بدگمان نہ ہوجاے​نہ جانے ، کب کسی بجلی کا دھیان پڑتا ہے​

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں