10 اشعار

دل نیں پکڑی ہے یار کی صورت

Dil ne pakdi hai yaar ki soorat

دل نیں پکڑی ہے یار کی صورت

«دل نیں پکڑی ہے یار کی صورت» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

دل نیں پکڑی ہے یار کی صورتگل ہوا ہے بہار کی صورت

کوئی گل رو نہیں تمہاری شکلہم نے دیکھیں ہزار کی صورت

تجھ گلی بیچ ہو گیا ہے دلدیدۂ انتظار کی صورت

حسن کا ملک ہم نیں سیر کیاکہیں دیکھی نہ پیار کی صورت

اب زمانہ سبھی طرح بگڑاکیا بنے روزگار کی صورت

وصل کے بیچ ہجر جا ہے بھولجوں نشے میں خمار کی صورت

اس زمانے کی دوستی کے تئیںکچھ نہیں اعتبار کی صورت

کچھ ٹھہرتی نہیں کہ کیا ہوگیاس دل بے قرار کی صورت

مبتذل اور خراب ہو کر کےاپنی لونڈے نیں خوار کی صورت

آبروؔ دیکھ یار کا برو دوشدل ہوا ہے کنار کی صورت

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں