5 اشعار

کیا بری طرح بھوں مٹکتی ہے

Kya buri tarah bhauwen matakti hai

کیا بری طرح بھوں مٹکتی ہے

«کیا بری طرح بھوں مٹکتی ہے» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

کیا بری طرح بھوں مٹکتی ہےکہ مرے دل میں آ کھٹکتی ہے

زلف کی شان مکھ اوپر دیکھوکہ گویا عرش میں لٹکتی ہے

اب تلک گرچہ مر گیا فرہادروح پتھر سیں سر لٹکتی ہے

دل کبابوں میں کون کچا ہےعشق کی آگ کیوں چٹکتی ہے

آبروؔ جا پہنچ کہ پیاسی زلفناگنی کی طرح بھٹکتی ہے

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں