7 اشعار

گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجے

Gunahgaron ki uzr-khwahi hamare sahib qubool kijiye

گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجے

«گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجے» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے وقاراحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 31 سیکنڈ ہے۔

گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجےکرم تمہارے کی کر توقع یہ عرض کیتے ہیں مان لیجے

غریب عاجز جفا کے مارے فقیر بے کس گدا تمہارےسو ویں ستم سیں مریں بچارے اگر جو ان پر کرم نہ کیجے

پڑے ہیں ہم بیچ میں بلا کے کرم کرو واسطے خدا کےہوئے ہیں بندے تری رضا کے جو کچھ کے حق میں ہمارے کیجے

بپت پڑی ہے جنہوں پے غم کی جگر میں آتش لگی الم کیکہاں ہے طاقت انہیں ستم کی کہ جن پہ ایتا عتاب کیجے

ہمارے دل پہ جو کچھ کہ گزرا تمہارے دل پر اگر ہو ظاہرتو کچھ عجب نہیں پتھر کی مانند اگر یتھا دل کی سن پسیجے

اگر گنہ بھی جو کچھ ہوا ہے کہ جس سیں ایتا ضرر ہوا ہےتو ہم سیں وہ بے خبر ہوا ہے دلوں سیں اس کوں بھلائے دیجے

ہوئے ہیں ہم آبروؔ نشانے لگے ہیں طعنے کے تیر کھانےترا برا ہو ارے زمانے بتا تو اس طرح کیوں کہ جیجے

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں