8 اشعار

نہیں گھر میں فلک کے دل کشائی

Nahin ghar mein falak ke dil-kushai

نہیں گھر میں فلک کے دل کشائی

«نہیں گھر میں فلک کے دل کشائی» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے سجاد رضا نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

نہیں گھر میں فلک کے دل کشائیکہاں ہوتی ہے یہاں میری سمائی

کرے جو بندگی سو ہو گنہ گارنیاری ہے یہاں کی کچھ خدائی

ذبح کرنے کوں ناحق بے کسوں کےبتا تیری کمر یہ کن کسائی

تم اپنی بات کے راجا ہو پیارےکہیں سیں ضد تمہیں ہو ہے سوائی

چمن کوں جیت آئے ناز بو جبتمہارے سبزۂ خط نیں ہرائی

سپیدی قند کی پھیکی لگی جبتمہارے رنگ کی دیکھی گرائی

بہا خون جگر انکھیوں سیں پل پلسجن بن رات ہم کوں یوں بہائی

نہیں ٹکنے کا پاؤں آبروؔ کاگلی کی راہ اس کے ہات آئی

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں