7 اشعار

نپٹ یہ ماجرا یارو کڑا ہے

Nipat yeh majra yaro kada hai

نپٹ یہ ماجرا یارو کڑا ہے

«نپٹ یہ ماجرا یارو کڑا ہے» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

نپٹ یہ ماجرا یارو کڑا ہےمسافر دشمنوں میں آ پڑا ہے

رقیب اپنے اوپر ہوتے ہیں مغرورغلط جاناں ہے حق سب سیں بڑا ہے

جو وہ بولے سوئی وہ بولتا ہےرقیب اب بھوت ہو کر سر چڑھا ہے

خدا حافظ ہے میرے دل کا یاروپتھر سیں جا کے یہ شیشہ لڑا ہے

برنگ ماہیٔ بے آب نس دنسجن نیں دل ہمارا تڑپھڑا ہے

رقیباں کی نہیں فوجاں کا وسواسادھر سیں عاشقاں کا بھی دھڑا ہے

کرے کیا آبروؔ کیوں کر ملن ہورقیباں کے صنم بس میں پڑا ہے

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں