9 اشعار

دیا جب دل تو دلبر کا گلہ کیا

Diya jab dil to dilbar ka gila kya

دیا جب دل تو دلبر کا گلہ کیا

«دیا جب دل تو دلبر کا گلہ کیا» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

دیا جب دل تو دلبر کا گلہ کیاستم پرور کرم نا آشنا کیا

نہ پوچھیں پوچھنے والے ہوا کیایہ دیکھیں اس نے دل لے کر کیا کیا

دہائی ہے شب ہجراں دہائیقیامت کی سحر کا آسرا کیا

کہاں تک ساتھ دے ذوق نظارہترے جلووں کا میرا سامنا کیا

رہی مشق ستم دل پر یوں ہی گرتمہارا ہی مٹے گا گھر مرا کیا

یہی دو چار تنکے آشیاں کےملا صیاد کو اس کے سوا کیا

بتا دو واقعات طور کچھ توکلیم اللہ گزرا ماجرا کیا

قفس جانے سے پہلے تھا چمن میںنشیمن باغباں میرا ہوا کیا

انہیں دل دے دیا نادیدہ افقرؔحجاب و غمزہ و ناز و ادا کیا

— افقر موہانی