6 اشعار

عمر دو روزہ تابع ہجر و وصال ہے

Umr do roza taab-e-hijr-o-wisaal hai

عمر دو روزہ تابع ہجر و وصال ہے

«عمر دو روزہ تابع ہجر و وصال ہے» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

عمر دو روزہ تابع ہجر و وصال ہےاک دن اگر خوشی ہے تو اک دن ملال ہے

مٹنے کا اپنے دل کے نہیں مجھ کو غم ذرادنیا کے مٹنے کا مگر اب تو سوال ہے

ساقی پلائے اور پھر اپنی قسم کے ساتھاس طرح سے جہاں بھی ملے مے حلال ہے

مانا نیاز عشق کا ہے خامشی جوابپھر بھی سوال اپنی جگہ پر سوال ہے

پامال کیا کرے گا زمانہ اسے بھلاتیرے خرام ناز کا جو پائمال ہے

نقش وفا ہوں مٹنے کا اپنے نہیں ہے غمافقرؔ مٹائے مجھ کو کوئی کیا مجال ہے

— افقر موہانی