7 اشعار

سامنے اس بت کے جب جانا پڑا

Saamne us but ke jab jaana pada

سامنے اس بت کے جب جانا پڑا

«سامنے اس بت کے جب جانا پڑا» افقر موہانی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ان سے میرے نصیب کا چکر بنا دیا افقر موہانی» میں 20 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 19 سیکنڈ ہے۔

سامنے اس بت کے جب جانا پڑاکفر پر ایماں مجھے لانا پڑا

بہر درماں ان کو جب آنا پڑادرد دل کو اور بڑھ جانا پڑا

پھر بھی کب سمجھا فریب حسن کودل کو لاکھوں بار سمجھانا پڑا

جیتے جی دیدار جاناں تھا محالزندگی میں مجھ کو مر جانا پڑا

کوئے جاناں کوچۂ جاناں تھا پھرجنت واعظ کو ٹھکرانا پڑا

ہو چکا نذرانہ جب دل حسن کاپھر جگر کو سامنے لانا پڑا

زندگی میں جب نہ افقرؔ آئے وہزندگی کو موت بن جانا پڑا

— افقر موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں