6 اشعار

بس ایک بات کی اس کو خبر ضروری ہے

Bas ek baat ki us ko khabar zaroori hai

بس ایک بات کی اس کو خبر ضروری ہےکہ وہ ہمارے لیے کس قدر ضروری ہے

دلوں میں درد کی دولت بچا بچا کے رکھویہ وہ متاع ہے جو عمر بھر ضروری ہے

نہیں ضرور کہ مقدور ہو تو ساتھ رکھیںکبھی کبھار مگر نوحہ گر ضروری ہے

کبھی تو کھیل پرندے بھی ہار جاتے ہیںہوا کہیں کی بھی ہو مستقر ضروری ہے

یہ کیا ضرور کہ مست اپنے آپ ہی میں رہیںادھر ادھر کی بھی کچھ کچھ خبر ضروری ہے

مفر نہیں غم دنیا سے آفتاب حسینؔبہت کٹھن ہے یہ منزل مگر ضروری ہے

— آفتاب حسین