5 اشعار

منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنا

Munafiqat ka nisaab padh kar muhabbaton ki kitaab likhna

منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنابہت کٹھن ہے خزاں کے ماتھے پہ داستان گلاب لکھنا

میں جب چلوں گا تو ریگزاروں میں الفتوں کے کنول کھلیں گےہزار تم میرے راستوں میں محبتوں کے سراب لکھنا

فراق موسم کی چلمنوں سے وصال لمحے چمک اٹھیں گےاداس شاموں میں کاغذ دل پہ گزرے وقتوں کے باب لکھنا

وہ میری خواہش کی لوح تشنہ پہ زندگی کے سوال ابھرناوہ اس کا حرف کرم سے اپنے قبولیت کے جواب لکھنا

گئے زمانوں کی درد کجلائی بھولی بسری کتاب پڑھ کرجو ہو سکے تم سے آنے والے دنوں کے رنگین خواب لکھنا

— آفتاب حسین