6 اشعار

جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے

Jab bhi dil khol ke roye honge

جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے

«جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گےلوگ آرام سے سوئے ہوں گے

بعض اوقات بہ مجبوریٔ دلہم تو کیا آپ بھی روئے ہوں گے

صبح تک دست صبا نے کیا کیاپھول کانٹوں میں پروئے ہوں گے

وہ سفینے جنہیں طوفاں نہ ملےناخداؤں نے ڈبوئے ہوں گے

رات بھر ہنستے ہوئے تاروں نےان کے عارض بھی بھگوئے ہوں گے

کیا عجب ہے وہ ملے بھی ہوں فرازؔہم کسی دھیان میں کھوئے ہوں گے

— احمد فراز