6 اشعار

جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے

Jo ghair the woh isi baat par hamare hue

جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے

«جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئےکہ ہم سے دوست بہت بے خبر ہمارے ہوئے

کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھیبہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے

اب اک ہجوم شکستہ دلاں ہے ساتھ اپنےجنہیں کوئی نہ ملا ہم سفر ہمارے ہوئے

کسی نے غم تو کسی نے مزاج غم بخشاسب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے

بجھا کے طاق کی شمعیں نہ دیکھ تاروں کواسی جنوں میں تو برباد گھر ہمارے ہوئے

وہ اعتماد کہاں سے فرازؔ لائیں گےکسی کو چھوڑ کے وہ اب اگر ہمارے ہوئے

— احمد فراز