6 اشعار

کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے

Karun na yaad magar kis tarah bhulaun use

کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے

«کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسے» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

کروں نہ یاد مگر کس طرح بھلاؤں اسےغزل بہانہ کروں اور گنگناؤں اسے

وہ خار خار ہے شاخ گلاب کی مانندمیں زخم زخم ہوں پھر بھی گلے لگاؤں اسے

یہ لوگ تذکرے کرتے ہیں اپنے لوگوں کےمیں کیسے بات کروں اب کہاں سے لاؤں اسے

مگر وہ زود فراموش زود رنج بھی ہےکہ روٹھ جائے اگر یاد کچھ دلاؤں اسے

وہی جو دولت دل ہے وہی جو راحت جاںتمہاری بات پہ اے ناصحو گنواؤں اسے

جو ہم سفر سر منزل بچھڑ رہا ہے فرازؔعجب نہیں ہے اگر یاد بھی نہ آؤں اسے

— احمد فراز