6 اشعار

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو

Kathan hai raahguzar, thodi door saath chalo

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو

«کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلو» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلوبہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو

تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہےیہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو

نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیںبڑا مزہ ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہےکسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو

ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کےابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو

طواف منزل جاناں ہمیں بھی کرنا ہےفرازؔ تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو

— احمد فراز