6 اشعار

خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے

Khamosh ho kyun, daad-e-jafa kyun nahin dete

خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے

«خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتے» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

خاموش ہو کیوں داد جفا کیوں نہیں دیتےبسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے

وحشت کا سبب روزن زنداں تو نہیں ہےمہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے

اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے

منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کرو گےمجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے

رہزن ہو تو حاضر ہے متاع دل و جاں بھیرہبر ہو تو منزل کا پتہ کیوں نہیں دیتے

کیا بیت گئی اب کے فرازؔ اہل چمن پر؟یاران قفس مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے

— احمد فراز