6 اشعار

پھر اسی رہ گزار پر شاید

Phir isi rahguzar par shayad

پھر اسی رہ گزار پر شاید

«پھر اسی رہ گزار پر شاید» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

پھر اسی رہ گزار پر شایدہم کبھی مل سکیں مگر شاید

جن کے ہم منتظر رہے ان کومل گئے اور ہم سفر شاید

جان پہچان سے بھی کیا ہوگاپھر بھی اے دوست غور کر شاید

اجنبیت کی دھند چھٹ جائےچمک اٹھے تری نظر شاید

زندگی بھر لہو رلائے گییاد یاران بے خبر شاید

جو بھی بچھڑے وہ کب ملے ہیں فرازؔپھر بھی تو انتظار کر شاید

— احمد فراز