6 اشعار

تجھے ہے مشق ستم کا ملال ویسے ہی

Tujhe hai mashq-e-sitam ka malal waise hi

تجھے ہے مشق ستم کا ملال ویسے ہی

«تجھے ہے مشق ستم کا ملال ویسے ہی» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

تجھے ہے مشق ستم کا ملال ویسے ہیہماری جان تھی جاں پر وبال ویسے ہی

چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کاسو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی

ہم آ گئے ہیں تہ دام تو نصیب اپناوگرنہ اس نے تو پھینکا تھا جال ویسے ہی

میں روکنا ہی نہیں چاہتا تھا وار اس کاگری نہیں مرے ہاتھوں سے ڈھال ویسے ہی

زمانہ ہم سے بھلا دشمنی تو کیا رکھتاسو کر گیا ہے ہمیں پائمال ویسے ہی

مجھے بھی شوق نہ تھا داستاں سنانے کافرازؔ اس نے بھی پوچھا تھا حال ویسے ہی

— احمد فراز