6 اشعار

یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں

Yun hi mar mar ke jiyein waqt guzare jaein

یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں

«یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیں» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیںزندگی ہم ترے ہاتھوں سے نہ مارے جائیں

اب زمیں پر کوئی گوتم نہ محمد نہ مسیحآسمانوں سے نئے لوگ اتارے جائیں

وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیںوہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں

باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تکاور ہم جولیاں دلہن کو سنوارے جائیں

ہم کہ نادان جواری ہیں سبھی جانتے ہیںدل کی بازی ہو تو جی جان سے ہارے جائیں

تج دیا تم نے در یار بھی اکتا کے فرازؔاب کہاں ڈھونڈھنے غم خوار تمہارے جائیں

— احمد فراز