5 اشعار

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے

Zindagi se yahi gila hai mujhe

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے

«زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے» احمد فراز کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے

تو محبت سے کوئی چال تو چلہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے

دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہےکل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے

ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے

کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فرازؔسب میں اک شخص ہی ملا ہے مجھے

— احمد فراز