5 اشعار

اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیں

Ab woh galiyan woh makaan yaad nahin

اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیںکون رہتا تھا کہاں یاد نہیں

جلوۂ حسن ازل تھے وہ دیارجن کے اب نام و نشاں یاد نہیں

کوئی اجلا سا بھلا سا گھر تھاکس کو دیکھا تھا وہاں یاد نہیں

یاد ہے زینۂ پیچاں اس کادر و دیوار مکاں یاد نہیں

یاد ہے زمزمۂ ساز بہارشور آواز خزاں یاد نہیں

— احمد مشتاق