6 اشعار

ہر لمحہ ظلمتوں کی خدائی کا وقت ہے

Har lamha zulmaton ki khudai ka waqt hai

ہر لمحہ ظلمتوں کی خدائی کا وقت ہےشاید کسی کی چہرہ نمائی کا وقت ہے

کہتی ہے ساحلوں سے یہ جاتے سمے کی دھوپہشیار ندیوں کی چڑھائی کا وقت ہے

ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئےیہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے

کوئی بھی وقت ہو کبھی ہوتا نہیں جداکتنا عزیز اس کی جدائی کا وقت ہے

دل نے کہا کہ شام شب وصل سے نہ بھاگاب پک چکی ہے فصل کٹائی کا وقت ہے

میں نے کہا کہ دیکھ یہ میں یہ ہوا یہ راتاس نے کہا کہ میری پڑھائی کا وقت ہے

— احمد مشتاق