5 اشعار

ہمیں سب اہل ہوس ناپسند رکھتے ہیں

Humein sab ahl-e-hawas napasand rakhte hain

ہمیں سب اہل ہوس ناپسند رکھتے ہیںکہ ہم نوائے محبت بلند رکھتے ہیں

اسی لیے تو خفا ہیں ستم شعار کہ ہمنگاہ نرم و دل دردمند رکھتے ہیں

اگرچہ دل وہی رجعت پسند ہے اپنامگر زبان ترقی پسند رکھتے ہیں

ہم ایسے عرش نشینوں سے وہ درخت اچھےجو آندھیوں میں بھی سر کو بلند رکھتے ہیں

چلے ہو دیکھنے مشتاقؔ جن کو پچھلی راتوہ لوگ شام سے دروازہ بند رکھتے ہیں

— احمد مشتاق