5 اشعار

ان موسموں میں ناچتے گاتے رہیں گے ہم

In mausmon mein naachte gaate rahen ge hum

ان موسموں میں ناچتے گاتے رہیں گے ہمہنستے رہیں گے شور مچاتے رہیں گے ہم

لب سوکھ کیوں نہ جائیں گلا بیٹھ کیوں نہ جائےدل میں ہیں جو سوال اٹھاتے رہیں گے ہم

اپنی رہ سلوک میں چپ رہنا منع ہےچپ رہ گئے تو جان سے جاتے رہیں گے ہم

نکلے تو اس طرح کہ دکھائی نہیں دیےڈوبے تو دیر تک نظر آتے رہیں گے ہم

دکھ کے سفر پہ دل کو روانہ تو کر دیااب ساری عمر ہاتھ ہلاتے رہیں گے ہم

— احمد مشتاق