5 اشعار

کیسے انہیں بھلاؤں محبت جنہوں نے کی

Kaise unhein bhulaun mohabbat jinhon ne ki

کیسے انہیں بھلاؤں محبت جنہوں نے کیمجھ کو تو وہ بھی یاد ہیں نفرت جنہوں نے کی

دنیا میں احترام کے قابل وہ لوگ ہیںاے ذلت وفا تری عزت جنہوں نے کی

تزئین کائنات کا باعث وہی بنےدنیا سے اختلاف کی جرأت جنہوں نے کی

آسودگان منزل لیلیٰ اداس ہیںاچھے رہے نہ طے یہ مسافت جنہوں نے کی

اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب محبت جنہوں نے کی

— احمد مشتاق