5 اشعار

معنی کو بھلا دیتی ہے صورت ہے تو یہ ہے

Ma'ani ko bhula deti hai, soorat hai to yeh hai

معنی کو بھلا دیتی ہے صورت ہے تو یہ ہے

«معنی کو بھلا دیتی ہے صورت ہے تو یہ ہے» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

معنی کو بھلا دیتی ہے صورت ہے تو یہ ہےنیچر بھی سبق سیکھ لے زینت ہے تو یہ ہے

کمرے میں جو ہنستی ہوئی آئی مس رعناٹیچر نے کہا علم کی آفت ہے تو یہ ہے

یہ بات تو اچھی ہے کہ الفت ہو مسوں سےحور ان کو سمجھتے ہیں قیامت ہے تو یہ ہے

پیچیدہ مسائل کے لیے جاتے ہیں انگلینڈزلفوں میں الجھ آتے ہیں شامت ہے تو یہ ہے

پبلک میں ذرا ہاتھ ملا لیجئے مجھ سےصاحب مرے ایمان کی قیمت ہے تو یہ ہے

— اکبر اللہ آبادی