8 اشعار

جگنو

Jugnu

جگنو

«جگنو» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

کنارے جھیل کے پھرتا ہے جگنوکبھی اڑتا کبھی گرتا ہے جگنو

ہوا کی گود میں اک روشنی ہےکہ ننھی شمع کوئی اڑ رہی ہے

ستارہ سا چمکتا ہے فضا میںشرارہ اڑتا پھرتا ہے ہوا میں

کوئی مہتاب سی چھوٹی ہے گویاستارے کی کرن ٹوٹی ہے گویا

اندھیرے میں سنہری تیتری ہےکہ سونے کی کوئی ننھی پری ہے

ہری شاخوں پہ جگنو چھا گئے ہیںزمیں پر یا ستارے آ گئے ہیں

منور سارے باغ اور بن ہیں ان سےاندھیری ڈالیاں روشن ہیں ان سے

نہیں آرام سے سوتے مگر یہکہ اڑتے پھرتے ہیں یوں رات بھر یہ

— اختر شیرانی