6 اشعار

اپنی باہوں کو ہم نے پتوار کیا تھا

Apni baahon ko hum ne patwaar kiya tha

اپنی باہوں کو ہم نے پتوار کیا تھا

«اپنی باہوں کو ہم نے پتوار کیا تھا» اختر شمار کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تو نے آنسو کبھی دیکھا ہے ستارا کرکےاختر شمار» میں 17 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

اپنی باہوں کو ہم نے پتوار کیا تھاتب جا کر وہ خون کا دریا پار کیا تھا

پتھر پھینک کے لوگوں نے جب عزت بخشیہم نے اپنے ہاتھوں کو دستار کیا تھا

کون سے خواب نے رات اپنی آنکھیں کھولی تھیںکس کی خوشبو نے دل کو بیدار کیا تھا

اس نے دل پر قبضہ کیا بن بیٹھا آمرہم نے جس کی شاہی سے انکار کیا تھا

بنتے گئے تھے اپنی ٹھوکر سے وہ رستےجن رستوں کو تو نے کل دیوار کیا تھا

جن کو کبھی اک آنکھ نہ ہم بھائے تھے اخترؔہم نے ان کی نفرت سے بھی پیار کیا تھا

— اختر شمار

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں