4 اشعار

جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانو

Jo chahte ho so kehte ho chup rehne ki lazzat kya jaano

جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو

الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤںاظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو

کیا حسن کی بھیک بھی ہوتی ہے جب چٹکی چٹکی جڑتی ہےہم اہل غرض جانیں اس کو تم صاحب دولت کیا جانو

ہے فرق بڑا اے جان رضاؔ دل دینے میں دل لینے میںالفت کا تعلق جان کے بھی رشتے کی نزاکت کیا جانو

— آل رضا رضا