5 اشعار

وقار ضبط یہی دل کو دل بنا کے رہا

Waqar-e-zabt yahi dil ko dil bana ke raha

وقار ضبط یہی دل کو دل بنا کے رہاجہاں سے درد اٹھا تھا وہیں سما کے رہا

مزاج یار تجھے کیوں وہ اعتبار تھا شاقیہ آئے دن کا تلون جسے مٹا کے رہا

ہوا کے رخ پہ سنبھل کر چلی تو تھی کشتیمگر وہ رخ تھا کہ طوفان ہی اٹھا کے رہا

ملال کو تھی یہ ضد اب ترا خیال نہ آئےخیال آ کے رہا اور ملال جا کے رہا

تم اپنے ساتھ زمانے کو لے کے بدلے ہورضاؔ بھی بدلا مگر پاس کیا رضاؔ کے رہا

— آل رضا رضا