6 اشعار

رات بھر فصل بہار آنے کا ساماں ہونا

Raat bhar fasl-e-bahar aane ka saman hona

رات بھر فصل بہار آنے کا ساماں ہوناصبح پو پھٹتے ہی ہاتھوں میں گریباں ہونا

تم مرا حال نہ دیکھو کہ ملیں گی نظریںمجھ سے دیکھا نہیں جائے گا پشیماں ہونا

ہجر اور جی کے بہل جانے کی کوشش توبہمشکلیں اور بغیر آپ کے آساں ہونا

میری کشتی کو بہرحال ہے موجوں سے لگاؤہو جو ہر موج کو ہے شامل طوفاں ہونا

چھیڑ دی ظلم کی توجیہہ سلامت رہیےشرم آئی بھی تو آیا نہ پشیماں ہونا

اپنے ہی دل میں کھلے پھول سے کہتا ہے رضاؔتو جہاں ہے اسے راس آئے گلستاں ہونا

— آل رضا رضا