غزل 11 اشعار

آنکھوں میں اشک بھر کے مجھ سے نظر ملا کے

Aankhon Mein Ashk Bhar Ke Mujh Se Nazar Mila Ke

آنکھوں میں اشک بھر کے مجھ سے نظر ملا کےنیچی نگاہ اٹھی فتنے نئے جگا کے

میں راگ چھیڑتا ہوں ایمائے حسن پا کےدیکھو تو میری جانب اک بار مسکرا کے

دنیائے مصلحت کے یہ بند کیا تھمیں گےبڑھ جائے گا زمانہ طوفاں نئے اٹھا کے

جب چھیڑتی ہیں ان کو گمنام آرزوئیںوہ مجھ کو دیکھتے ہیں میری نظر بچا کے

دیدار کی تمنا کل رات رکھ رہی تھیخوابوں کی رہگزر میں شمعیں جلا جلا کے

دوری نے لاکھ جلوے تخلیق کر لیے تھےپھر دور ہو گئے ہم تیرے قریب آ کے

شام فراق ایسا محسوس ہو رہا ہےہر ایک شے گنوا دی ہر ایک شے کو پا کے

آئی ہے یاد جن کی طوفان درد بن کےوہ زخم میں نے اکثر کھائے ہیں مسکرا کے

میری نگاہ غم میں شکوے ہی سب نہیں ہیںاک بار ادھر تو دیکھو نیچی نظر اٹھا کے

یہ دشمنی ہے ساقی یا دوستی ہے ساقیاوروں کو جام دینا مجھ کو دکھا دکھا کے

دل کے قریب شاید طوفان اٹھ رہے ہوںدیکھو تو شعر زیدیؔ اک روز گنگنا کے

— علی جواد زیدی