غزل 10 اشعار

عیش ہی عیش ہے نہ سب غم ہے

Aish Hi Aish Hai Na Sab Gham Hai

عیش ہی عیش ہے نہ سب غم ہےزندگی اک حسین سنگم ہے

جام میں ہے جو مشعل گل رنگتیری آنکھوں کا عکس مبہم ہے

اے غم دہر کے گرفتاروعیش بھی سرنوشت آدم ہے

نوک مژگاں پہ یاد کا آنسوموسم گل کی سرد شبنم ہے

درد دل میں کمی ہوئی ہے کہیںتم نے پوچھا تو کہہ دیا کم ہے

مٹتی جاتی ہے بنتی جاتی ہےزندگی کا عجیب عالم ہے

اک ذرا مسکرا کے بھی دیکھیںغم تو یہ روز روز کا غم ہے

پوچھنے والے شکریہ تیرادرد تو اب بھی ہے مگر کم ہے

کہہ رہا تھا میں اپنا افسانہکیوں ترا دامن مژہ نم ہے

غم کی تاریکیوں میں اے زیدیؔروشنی وہ بھی ہے جو مدھم ہے

— علی جواد زیدی