غزل 12 اشعار

ہجوم عیش و-طرب میں بھی ہے بشر تنہا

Hujoom-e-Aish-o-Tarab Mein Bhi Hai Bashar Tanha

ہجوم عیش و-طرب میں بھی ہے بشر تنہانفس نفس ہے مہاجر نظر نظر تنہا

یہ میرا عکس ہے آئینے میں کہ دشمن ہےاداس تشنۂ ستم دیدہ بے خبر تنہا

یہ قتل گاہ بھی ہے بال پن کا آنگن بھیبھٹک رہی ہے جہاں چشم معتبر تنہا

برا نہ مان مرے ہم سفر خدا کے لئےچلوں گا میں بھی اسی راہ پر مگر تنہا

نہ جانے بھیگی ہیں پلکیں یہ کیوں دم رخصتکہ گھر میں بھی تو رہا ہوں میں عمر بھر تنہا

نہ بزم خلوتیاں ہے نہ حشر گاہ عواماندھیری رات کروں کس طرح بسر تنہا

کسی غزل کا کوئی شعر گنگناتے چلیںطویل راہیں وفا کی ہیں اور سفر تنہا

نثار کر دوں یہ پلکوں پہ کانپتی یادیںترا خیال جو آئے دم سحر تنہا

جدھر بھی جاؤ کوئی راہ روک لیتا ہےوفا نے چھوڑی نہیں ایک بھی ڈگر تنہا

برت لو یارو برتنے کی چیز ہے یہ حیاتہو لاکھ ترسی ہوئی تلخ مختصر تنہا

امید کتنی ہی مایوسیوں کی مشعل ہےہو رہ گزار میں جیسے کوئی شجر تنہا

جدھر سے گزرے تھے معصوم حسرتوں کے جلوسسنا کہ آج ہے زیدیؔ وہی ڈگر تنہا

— علی جواد زیدی