غزل 10 اشعار

اک آہ زیر لب کے گنہ گار ہو گئے

Ik Aah Zair-e-Lab Ke Gunahgaar Ho Gaye

اک آہ زیر لب کے گنہ گار ہو گئےاب ہم بھی داخل صف اغیار ہو گئے

جس درد کو سمجھتے تھے ہم ان کا فیض خاصاس درد کے بھی لاکھ خریدار ہو گئے

جن حوصلوں سے میرا جنوں مطمئن نہ تھاوہ حوصلے زمانے کے معیار ہو گئے

ساقی کے اک اشارے نے کیا سحر کر دیاہم بھی شکار اندک و بسیار ہو گئے

اب ان لبوں میں شہد و شکر گھل گئے تو کیاجب ہم ہلاک تلخی گفتار ہو گئے

ہر وعدہ جیسے حرف غلط تھا سراب تھاہم تو نثار جرأت انکار ہو گئے

تیری نظر پیام یقیں دے گئی مگرکچھ تازہ وسوسے بھی تو بیدار ہو گئے

اس مے کدے میں اچھلی ہے دستار بارہاواعظ یہاں کہاں سے نمودار ہو گئے

سرسبز پتیوں کا لہو چوس چوس کرکتنے ہی پھول رونق گلزار ہو گئے

زیدیؔ نے تازہ شعر سنائے برنگ خاصہم بھی فدائے شوخی انکار ہو گئے

— علی جواد زیدی