غزل 9 اشعار

برہم زن شیرازۂ ایام ہمیں ہیں

Barham zan-e-sheerazah-e-ayyam hamein hain

برہم زن شیرازۂ ایام ہمیں ہیںاے درد محبت ترا انجام ہمیں ہیں

اس قافلۂ شوق میں یہ وہم ہے سب کوآوارہ و سر گشتہ و ناکام ہمیں ہیں

ہوں گے کئی گردن زدنی اور بھی لیکناس شہر نگاراں میں تو بدنام ہمیں ہیں

ہم دھوپ میں تپتے تو پنپ جاتے مگر ابدریوزہ گر مہر لب بام ہمیں ہیں

کیا آن تھی ناکامیٔ تدبیر سے پہلےاب لائق فہمائش دشنام ہمیں ہیں

حق نقد مسرت کا اگر ہے تو ہمیں کوکچھ نبض شناس غم و آلام ہمیں ہیں

جس تک کوئی کوئی ابھی پہنچا ہی نہیں ہےوہ مشعل‌ بے نور سر شام ہمیں ہیں

انکار ہی سر چشمۂ ایمان و یقیں ہےاب روز جزا لائق انعام ہمیں ہیں

کلیوں سے دم صبح جو زیدیؔ نے سنا تھافطرت کا وہ نا گفتہ سا پیغام ہمیں ہیں

— علی جواد زیدی