غزل 8 اشعار

دبی آواز میں کرتی تھی کل شکوے زمیں مجھ سے

Dabi aawaz mein karti thi kal shikwe zameen mujh se

دبی آواز میں کرتی تھی کل شکوے زمیں مجھ سےکہ ظلم و جور کا یہ بوجھ اٹھ سکتا نہیں مجھ سے

اگر یہ کشمکش باقی رہی جہل و تمدن کیزمانہ چھین لے گا دولت علم و یقیں مجھ سے

تمہیں سے کیا چھپانا ہے تمہاری ہی تو باتیں ہیںجو کہتی ہے تمنا کی نگاہ واپسیں مجھ سے

نگاہیں چار ہوتے ہی بھلا کیا حشر اٹھ جاتایقیناً اس سے پہلے بھی ملے ہیں وہ کہیں مجھ سے

دکھا دی میں نے وہ منزل جو ان دونوں کے آگے ہےپریشاں ہیں کہ آخر اب کہیں کیا کفر و دیں مجھ سے

یہ مانا ذرہ آوارۂ دشت وفا ہوں میںنبھانا ہی پڑے گا تجھ کو دنیائے حسیں مجھ سے

سر منزل پہنچ کر آج یہ محسوس ہوتا ہےکہ لاکھوں لغزشیں ہر گام پر ہوتی رہیں مجھ سے

ادھر ساری تمناؤں کا مرکز آستاں ان کاادھر برہم تمنا پر مری سرکش جبیں مجھ سے

— علی جواد زیدی