غزل 9 اشعار

ذرۂ ناتپیدہ کی خواہش آفتاب کیا

Zarra-e-na-tapeeda ki khwahish-e-aftab kya

ذرۂ ناتپیدہ کی خواہش آفتاب کیانغمۂ ناشنیدہ کا حوصلۂ رباب کیا

عمر کا دل ہے مضمحل زیست ہے درد مستقلایسے نظام دہر میں وسوسۂ عذاب کیا

نغمہ بہ لب کیاریاں رقص میں ذرہ تپاںسن لیا کشت خشک نے زمزمۂ سحاب کیا

چہرۂ شب دمک اٹھا سرخ شفق جھلک اٹھیوقت طلوع کہہ گیا جانے آفتاب کیا

رندوں سے باز پرس کی پیر مغاں سے دل لگیآج یہ محتسب نے بھی پی ہے کہیں شراب کیا

شمع تھی لاکھ ادھ جلی بزم میں روشنی تو تھیورنہ غم نشاط میں روشنی گلاب کیا

غیر کی رہگزر ہے یہ دوست کی رہگزر نہیںکون اٹھائے گا تجھے دیکھ رہا ہے خواب کیا

مدتوں سے خلش جو تھی جیسے وہ کم سی ہو چلیآج مرے سوال کا مل ہی گیا جواب کیا

ہاں تری منزل مراد دور بہت ہی دور ہےپھر بھی ہر ایک موڑ پر دل میں یہ اضطراب کیا

— علی جواد زیدی