غزل 10 اشعار

دین و دل پہلی ہی منزل میں یہاں کام آئے

Deen-o-Dil Pehli Hi Manzil Mein Yahaan Kaam Aaye

دین و دل پہلی ہی منزل میں یہاں کام آئےاور ہم راہ وفا میں کوئی دو گام آئے

تم کہو اہل خرد عشق میں کیا کیا بیتیہم تو اس راہ میں ناواقف انجام آئے

لذت درد ملی عشرت احساس ملیکون کہتا ہے ہم اس بزم سے ناکام آئے

وہ بھی کیا دن تھے کہ اک قطرۂ مے بھی نہ ملاآج آئے تو کئی بار کئی جام آئے

اک حسیں یاد سے وابستہ ہیں لاکھوں یادیںاشک امنڈ آتے ہیں جب لب پہ ترا نام آئے

سی لیے ہونٹ مگر دل میں خلش رہتی ہےاس خموشی کا کہیں ان پہ نہ الزام آئے

چند دیوانوں سے روشن تھی گلی الفت کیورنہ فانوس تو لاکھوں ہی سر بام آئے

یہ بھی بدلے ہوئے حالات کا پرتو ہے کہ وہخلوت خاص سے تا جلوہ گہ عام آئے

ہو کے مایوس میں پیمانہ بھی جب توڑ چکاچشم ساقی سے پیا پے کئی پیغام آئے

شہر میں پہلے سے بد نام تھے یوں بھی زیدیؔہو کے مے خانے سے کچھ اور بھی بد نام آئے

— علی جواد زیدی