غزل 9 اشعار

گلوں کی چاہ میں توہین برگ و بار نہ کر

Gulon ki chaah mein tauheen-e-barg-o-baar na kar

گلوں کی چاہ میں توہین برگ و بار نہ کربھرے چمن میں یہ سامان انتشار نہ کر

خزاں ریاض چمن ہے خزاں گداز چمنخزاں کا ڈر ہو تو پھر خواہش بہار نہ کر

بس ایک دل ہے یہاں واقف نشیب و فرازوفا کی راہ میں رہبر کا انتظار نہ کر

ہجوم غم میں تبسم کا کھیل دیکھ لیامیں کہہ رہا تھا مرے غم کا اعتبار نہ کر

کہا یہ عشق سے دار و صلیب زنداں نےمجال ہو تو مری راہ اختیار نہ کر

یہ تازہ تازہ قفس کیا خزاں سے کچھ کم ہیںہجوم گل ہی سے اندازۂ بہار نہ کر

نسیم صبح انہیں مسکرا تو لینے دےابھی گلوں سے کوئی ذکر ناگوار نہ کر

ادھر ہر ایک نظر میں ہے حسرتوں کا جلوسادھر یہ حکم حیا ہے نگاہیں چار نہ کر

یہ پوچھنا ہے کسی دن جناب زیدیؔ سےکہ آپ نے تو کہا تھا کسی سے پیار نہ کر

— علی جواد زیدی