غزل 12 اشعار

نیا مے کدے میں نظام آ گیا

Naya maikade mein nizam aa gaya

نیا مے کدے میں نظام آ گیااٹھیں بندشیں اذن عام آ گیا

نظر میں وہ کیف دوام آ گیاکہ گویا کسی کا پیام آ گیا

محبت میں وہ بھی مقام آ گیاکہ مژگاں پہ خوں لب پہ نام آ گیا

سر راہ کانٹے بچھاتا ہے شوقجنوں کو بھی کچھ اہتمام آ گیا

نہ الزام ان پر نہ اغیار پریہ دل آپ ہی زیر دام آ گیا

بدل ہی گیا بزم عشرت کا رنگمرا نغمۂ درد کام آ گیا

کدھر سے یہ سنکی مہکتی ہواکدھر سے وہ نازک خرام آ گیا

تماشا نہیں تھا مرا اضطرابکوئی کیوں یہ بالائے بام آ گیا

بیاں ہو رہا تھا فسانہ مرامگر بار بار ان کا نام آ گیا

کبھی سامنے کچھ خموشی رہیکبھی دور سے کچھ پیام آ گیا

جو دار و رسن سے بھی رکتا نہیںسروں میں وہ سودائے خام آ گیا

وہ زیدیؔ وہی رند آتش نواوہ زندہ دلوں کا امام آ گیا

— علی جواد زیدی